حکومت نے اسلام آباد ، راولپنڈی میں تین دن عام تعطیل کا اعلان کردیا

حکومت نے اسلام آباد ، راولپنڈی میں تین دن عام تعطیل کا اعلان کردیا

اسلام آباد ( اے آئی اے ) حکومت نے اسلام آباد ، راولپنڈی میں تین دن عام تعطیل کا اعلان کردیا تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی دارالحکومت میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے 23 ویں اجلاس کیلئے اسلام آباد اور راولپنڈی میں 14 تا 16 اکتوبر 3 روزہ تعطیلات کی منظوری دیدی ہے ۔ کابینہ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی میں 14، 15 اور 16 اکتوبر تک اسلام آ باد کی انتظامی حدود اور ضلع راولپنڈی میں عام تعطیل ہوگی۔اسلام آباد اور راولپنڈی کے تما م تعلیمی ادارےبھی پیر منگل اور بدھ کو بند رہیں گے۔

About author