دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر لائن پھٹنے سے کراچی کو پانی کی فراہمی متاثر

دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر لائن پھٹنے سے کراچی کو پانی کی فراہمی متاثر

دھابیجی ( اے آئی اے ) دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر لائن پھٹنے سے کراچی کو پانی کی فراہمی متاثر تفصیلات کے مطابق دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر کے الیکٹرک کی جانب سے اچانک بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث 72 انچ پانی کی لائن پھٹنے سے کراچی کو پانی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے. واٹر کارپوریشن حکام نے متاثرہ ہونے والی لائن کی بحالی کا کام ہنگامی بنیادوں پر شروع کردیا ہے چیف انجینئر واٹر کارپوریشن کے مطابق متاثرہ لائن کا مرمتی کام اگلے 16 گھنٹوں میں مکمل کرلیا جائے گا جبکہ شہر کو متبادل لائنوں کے ذریعے پانی کی فراہمی جاری ہے ۔

About author