پاک سوزوکی  نے موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

پاک سوزوکی نے موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

کراچی ( اے آئی اے ) پاک سوزوکی نے موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا تفصیلات کے مطابق پاک سوزوکی نے اپنی موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں 7 ہزار روپے تک کا اضافہ کر دیا ہے . نئی قیمتوں کا اطلاق 15 اکتوبر 2024 سے ہوگا۔ پاک سوزوکی نے اپنے ڈیلرز اور شو روم مالکان کو جاری کردہ ایک خط کے ذریعے اس اضافہ سے مطلع کیا ہے۔ سوزوکی جی ڈی 110 ایس کی نئی قیمت 7 ہزار روپے کے اضافے کے بعد 3 لاکھ 59 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ اس سے پہلے اس کی قیمت 3 لاکھ 52 ہزار روپے تھی۔

About author