آرٹس کونسل میں پری پول رگنگ کا نوٹس لیا جائے ، مبشر میر

آرٹس کونسل میں پری پول رگنگ کا نوٹس لیا جائے ، مبشر میر

کراچی ( اے آئی اے ) آرٹس کونسل میں پری پول رگنگ کا نوٹس لیا جائے تفصیلات کے مطابق آرٹس کونسل الیکشن میں حصہ لینے والے دی آرٹس فورم پینل کے امیدوار برائے سیکرٹری مبشر میر نے کمشنر کراچی و چیئرمین آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی نوید احمد شیخ کی توجہ الیکشن میں ہونے والی پری پول رگنگ کی طرف مبذول کراتے ہوئے کہا ہے کہ برسراقتدار گروہ کا آرٹس کونسل کے دفاتر اور دیگر وسائل کا استعمال غیر قانونی عمل ہے آرٹس فورم پینل کے تحفظات پر سابق کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے سالانہ اجلاس عام میں شرکت نہ کرکے ہمارے موقف کی تائید کی تھی امید ہے کہ ہمارے تحفظات کا ازالہ کرتے ہوئے مسلط گروہ کے غیرقانونی اقدامات کا نوٹس لیا جائے گا کمشنر کراچی کے نام اپنے ایک مکتوب میں مبشر میر نے کہا کہ گزشتہ دنوں آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے سالانہ اجلاس عام کا انعقاد ہوا ، حیرت انگیز امر یہ ہے کہ اس اجلاس کی صدارت الیکشن میں حصہ لینے والے ایک صدارتی امیدوار احمد شاہ نے کی جو ان کی بدترین سیاسی بداخلاقی کا ثبوت ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے تحفظات کی وجہ سے سابق کمشنر کراچی نے سالانہ اجلاس عام میں شرکت نہیں کی جو باعث اطمینان ہے لیکن تشویشناک امر یہ ہے کہ آرٹس کونسل پر قابض گروہ ادارے کے دفاتر اور دیگر وسائل کا آزادانہ استعمال کررہا ہے جو پری پول رگنگ کے مترادف ہے مبشر میر نے کہا کہ بحیثیت چیئرمین آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی آپ کی ذمہ داری ہے کہ آپ اس پری پول رگنگ کا نوٹس لیں اور غیرقانونی اقدامات کے خلاف سنجیدہ اقدامات کیے جائیں اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ انتخابات میں حصہ لینے والے دونوں پینلز کو برابر کے مواقع میسر آئیں

About author