آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج کا کردارقابل تعریف ہے ، نمائندہ یورپی یونین

آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج کا کردارقابل تعریف ہے ، نمائندہ یورپی یونین

gen raheel

راولپنڈی  ( اے آ ئی اے )  چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف سے یورپی یونین کے خصوصی نمائندے اور یورپی یونین کے افغانستان کے لئے وفد کے سربراہ مائیکل میلین نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی ہے . ملاقات میں علاقائی سکیورٹی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر مائیکل میلین نے پاکستان اور خطے میں استحکام کے لئے پاک فوج کے کامیاب آپریشن ضرب عضب کو سراہا اور انہوں نے کہا آپریشن ضرب عضب علاقائی استحکام کے لئے بہترین کوشش ہے۔ آپریشن میں پاک فوج کا کردارقابل تعریف ہے۔ آپریشن کے نتیجہ میں پاکستان میں سکیورٹی کے معاملات بہتر ہو رہے ہیں۔

About author