اثاثے ظاہر کرنے کی آخری اور حتمی تاریخ 30 جون ہے , ایف بی آر

اثاثے ظاہر کرنے کی آخری اور حتمی تاریخ 30 جون ہے , ایف بی آر

 

اسلام آباد ( اے آئی اے ) اثاثے ظاہر کرنے کی آخری اور حتمی تاریخ 30 جون ہے توسیع نہیں ہوگی تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر ) کی جانب سے واضح کردیا گیا ہے کہ اثاثے ظاہر کرنے کی آخری اور حتمی تاریخ 30 جون ہے جس میں توسیع نہیں ہوگی ایف بی آر  نے واضح کیا ہے کہ اثاثوں اور اخراجات کو ظاہر کرنے والوں کے خلاف کوئی قانونی کارروائی نہیں ہوگی اور ان کے ظاہر کردہ اثاثوں کو بھی صیغہ راز میں رکھا جائے گا اس لیئے لوگ اپنے غیر ظاہر شدہ اثاثوں اور اخراجات کی معلومات ایف بی آر تک پہنچائیں بجلی , گیس اور تقسیم کار کمپنیوں سے صعنتی , کمرشل گیس اور بجلی صارفین کا ڈیٹا مل گیا ہے جس سے ان لوگوں کی نشاندہی ہوگی جو ٹیکس ادا نہیں کرتے ہیں کمرشل بینک , نادرا اور دیگر ادارے ڈیٹا فراہمی میں تعاون کر رہے ہیں اس تعاون کا مقصد متعلقہ علاقوں میں دکانوں اور کاروباری سرگرمیوں کے مراکز کی نشاندہی کرنا ہے ایف بی آر کے مطابق بے نامی قوانین کے عملدرآمد کے لئے موثر نظام تشکیل دیا جا چکا ہے  یہ نظام یکم جولائی 2019ء سے مکمل طور پر فعال ہو جائے گا

About author