نیب  نے سابق صدر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کو گرفتار کر لیا

نیب نے سابق صدر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کو گرفتار کر لیا

 

اسلام آباد ( اے آئی اے ) نیب  نے سابق صدر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کو گرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے میگا منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کو بهی گرفتار کر لیا ہے انہیں کل احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا فریال تالپور کی رہائش گاہ کو سب جیل قرار دے کر انہیں ہاؤس اریسٹ رکھا گیا ہے نیب راولپنڈی کی درخواست پر چیئرمین نیب نے فریال تالپور کے وارنٹ گرفتاری کی منظوری دی تھی سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال کی جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں ضمانت عدالت نے منسوخ کر دی تھی جس کے فوری بعد نیب حکام  نے سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کو اسلام آباد سے گرفتار کر لیا تھا نیب  نے فریال تالپور کی گرفتاری کے حوالے سے سپیکر سندھ اسمبلی کو خط لکھ کر آگاہ کر دیا ہے نیب کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ فریال تالپور کو میگا منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کیا گیا نیب کی جانب سے لکھا گیا ہے کہ فریال تالپور کی ضمانت اسلام آباد ہائیکورٹ نے مسترد کی جبکہ چیئرمین نیب نے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیئے وہ مقدمے میں مطلوب تھیں اس لیے ان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے قومی احتساب بیورو ( نیب )کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فریال تالپور کی عزت نفس کا پہلے بھی احترام کیا گیا آئندہ بھی ان کے احترام کا مکمل خیال رکھا جائے گا بیان میں کہا گیا ہے کہ فریال تالپور تاحکم ثانی اپنے گھر میں مقید رہیں گی ان کی رہائش گاہ پر نیب کی خواتین افسران اور لیڈیز پولیس اہلکاروں کو تعینات کر دیا گیا ہے

About author