اربوں روپے ٹیکس نہ دینے پر موبائل فون کمپنی جاز کے دفاتر سیل کر دئیے گئے
— October 29, 2020
اسلام آباد ( اے آئی اے ) اربوں روپے ٹیکس نہ دینے پر موبائل فون کمپنی جاز کے دفاتر سیل کر دئیے گئے تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر ) نے 25 ارب 39 کروڑ 36 لاکھ 53 ہزار 480 روپے ٹیکس ادا نہ کرنے پر پاکستان موبائل کمیونیکیشن ( جاز ) کو ٹیکس ڈیفالٹر قرار دے دیا ہے ۔ ایف بی آر لارج ٹیکس پیئر یونٹ اسلام آباد نے ٹیکس کی ادائیگی تک موبائل فون کمپنی جاز کے د فاتر سیل کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر ) لارج ٹیکس پیئر اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر آئی آر احمد شکیل بابر کے جاری کردہ احکامات کے مطابق نجی موبائل کمپنی ( جاز ) 25 ارب 39 کروڑ 36 لاکھ 53 ہزار 480 روپے ٹیکس ادا کرنے میں کامیاب نہیں ہوئی ہے احکامات کے مطابق مذکورہ ٹیکس ادا کرنے یا احکامات کی منسوخی تک کمپنی کے دفاتر سیل رہیں گے اور احکامات پر عمل نہ کرنا یا رکاوٹ ڈالنا انکم ٹیکس قانون کی خلاف ورزی تصور کیا جائے گا اور جرمانہ کے علاوہ ایک سال تک قید کی سزا دی جاسکے گی