عباسی شہید اسپتال کے ڈاکٹرز اور نرسوں نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر او پی ڈی بند کردی

عباسی شہید اسپتال کے ڈاکٹرز اور نرسوں نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر او پی ڈی بند کردی

کراچی ( اے آئی اے ) عباسی شہید اسپتال کے ڈاکٹرز اور نرسوں نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر او پی ڈی بند کردی تفصیلات کے مطابق حکام کی عدم دلچسپی کے باعث عباسی شہید اسپتال کے سینکڑوں ڈاکٹرز اور نرسوں کو رواں ماہ کی تنخواہ تاحال 28 روز گزر جانے کے بعد بھی ادا نہیں کی جاسکی ہے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر عباسی شہید اسپتال کے ڈاکٹرز اور نرسوں نے شدید احتجاج شروع کر دیا ہے ، احتجاجی ڈاکٹرز اور نرسوں نے اوپی ڈی بند کردی جس کی وجہ سے علاج کی غرض سے اسپتال آنے والے ہزاروں مریض شدید پریشانی کا شکار ہو گئے ہیں مریضوں نے بتایا ہم بیماری کی وجہ سے پہلے ہی تکلیف میں ہیں اور او پی ڈی بند ہونے کی وجہ سے ہم شدید پریشانی کا شکار ہیں مریض اور ان کے تیماردار سارا دن ڈاکٹرز اور نرسوں سے علاج کے لئے درخواستیں کرتے رہے مگر انہوں نے اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داری کو بالائے طاق رکھ کر کسی بھی مریض کا علاج کرنے سے انکار کردیا ہے ڈاکٹرز اور نرسوں کے غیر ذمہ دارنہ رویئے پر مریضوں نے احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ سے احتجاجی ڈاکٹرز کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے دوسری جانب ڈاکٹرز اور نرسوں نے تنخواہوں کی ادائیگی تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے احتجاجی ڈاکٹرز اور نرسوں کا کہنا تھا کہ ایم ایس اور انتظامیہ سے مسلسل تنخواہوں کی ادائیگی کے لئے درخواستیں کرتے رہے ہیں ہمارے پاس ہسپتال تک پہنچنے کا کرایہ بھی نہیں ہے مگر ان کی جانب سے مسلسل فنڈز نہ ہونے کا بتایا جا رہا ہے جس کے ذمہ دار ہم نہیں ہیں

About author