اسٹیل مل کے قائم مقام سی ای او کا چارج شکیل احمد منگنیجو نے سنبھال لیا
— November 8, 2017
کراچی ( اے آئی اے ) پاکستان ری انشورنس کمپنی لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو افسر شکیل احمد منگنیجو نے اسٹیل مل کے سربراہ کے طور پر اضافی ذمہ داریاں سنبھالنے کے نوٹیفکیشن کے 11روز بعد اسٹیل مل کے قائم مقام سی ای او کا چارج سنبھال لیا ہے تفصیلات کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے 26 نومبر کو ایک نوٹیفکیشن جاری کیا تھا جس میں پاکستان ری انشورنس کمپنی لمیٹڈ کے سی ای او شکیل احمد منگنیجو کو 3 ماہ کیلئے اسٹیل مل کے سی ای او کے اضافی چارج سونپنے کے احکامات جاری کیئے تھے گزشتہ روز چارج سنبھالنے کے بعد شکیل احمد منگنیجو نے اسٹیل مل کے سینئر افسران سے ملاقات کی جہاں انہیں ادارے کی موجودہ صورتحال سے متعلق بریفنگ دی گئی ،ادارے میں جون 2015سے پیداواری عمل مکمل بند ہے ،ملازمین کی تنخواہوں،ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن و گریجوئٹی اور یوٹیلیٹی اداروں کے بلز کی مد میں اسٹیل مل پر اس وقت اربوں کے واجبات ہیں ،اسٹیل مل کی یونینز نے امید ظاہر کی ہے کہ شکیل احمد منگنیجو اس مشکل صورتحال میں ادارے کی بہتری کیلئے اپنی ہر ممکن صلاحتیں بروئے کار لائینگے اور اسٹیل مل کی بحالی میں اہم کردار ادا کرینگے