وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کا نیول ہیڈکوارٹرز کا دورہ
— November 8, 2017
اسلام آباد ( اے آئی اے ) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔ وزیراعظم کو پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ اسلام آباد میں نیول ہیڈ کوارٹرز آمد کے موقع پر بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے وزیراعظم کو خوش آمدید کہا ۔ پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے وزیر اعظم پاکستان کو گارڈ آف آنر پیش کیا جبکہ اعزازی گارڈز نے روایتی انداز میں سلامی پیش کی۔ گارڈ آف آنر کے موقع پر قومی ترانہ بجایا گیا ۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا ۔ اس موقع پر پاک بحریہ کے سینئر افسران بھی موجود تھے ۔ وزیراعظم کو پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی