اسٹیٹ بینک پاکستان نے تین ایکسچینج کمپنیوں کے اجازت نامے معطل کردیے

اسٹیٹ بینک پاکستان نے تین ایکسچینج کمپنیوں کے اجازت نامے معطل کردیے


کراچی ( اے آئی اے ) اسٹیٹ بینک پاکستان نے تین ایکسچینج کمپنیوں کے اجازت نامے معطل کردیے تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک پاکستان نے قواعد و ضوابط اور ہدایات کی سنگین خلاف ورزیوں پر تین ایکسچینج کمپنیوں کے اجازت نامے معطل کر دیئے ہیں ،اسٹیٹ بینک کے مطابق مندرجہ ذیل ایکسچینج کمپنیوں کے اجازت نامے تاحکم ثانی معطل کردیے ہیں جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔۔میسرز اے اے ایکسچینج کمپنی (پرائیوٹ) لمیٹڈ۔میسرز گلیکسی ایکسچینج کمپنی (پرائیوٹ) لمیٹڈ اور۔میسرز الحمید انٹرنیشنل منی ایکسچینج (پرائیوٹ) لمیٹڈمذکورہ بالا تمام ایکسچینج کمپنیاں، ن کے ہیڈ آفسز اور تمام آؤٹ لیٹس پابندی کے عرصے کے دوران کسی بھی قسم کی کاروباری سرگرمیوں میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

About author