اسکاٹ لینڈ کی جیلیں بھر گئیں

اسکاٹ لینڈ کی جیلیں بھر گئیں


گلاسگو ( اے آئی اے ) اسکاٹ لینڈ کی جیلیں بھر گئیں تفصیلات کے مطابق اسکاٹ لینڈ میں جیلوں کی سربراہ ٹریسا میڈیرسٹ نے کہا ہے کہ ہماری جیلیں اتنی زیادہ بھر چکی ہیں کہ اب مزید قیدیوں کی گنجائش باقی نہیں رہی۔ اب ہم کو بہت جلد عدالتوں اور حکام سے کہنا پڑے گا کہ صورتحال برداشت سے باہر ہورہی ہے، اس لیے ہم مزید قیدی نہیں لے سکتے، نیز ہم کو ایسے ایمرجنسی اختیارات کی ضرورت پڑ سکتی ہے کہ ہم جیلوں میں بند قیدیوں کو وقت سے پہلے رہا کرسکیں، اگر قیدیوں کی تعداد بدستور بڑھتی رہی تو اگلے ماہ تک ہمیں ڈرامائی اقدامات کرنے کی ضرورت ہوگی، اس وقت اسکاٹش جیلوں میں8ہزار کے قریب قیدی ہیں، اگر ان کی تعداد اوپر چلی گئی تو اسکاٹش حکومت کو کئی سو قیدی بغیر کسی شرط کے اسی طرح رہا کرنا پڑ جائیں گے جیسا کہ کوویڈ کے دوران کیے گئے تھے۔ مزید قیدی آنے کی صورت میں جیلیں بہت زیادہ غیر محفوظ ہوجاتی ہیں، ماحول میں تنائو پیدا ہوجاتا ہے، تشدد اور خود کو نقصان پہنچانے کی سطح بڑھ جاتی ہے۔ پرزن سروس اس بات پر غور کررہی ہے کہ الیکٹرانک ٹیگ پر قیدیوں کو رہا کرنے کی تعداد کو دگنا کردیا جائے

About author