آزاد کشمیر میں جدید ٹیلی ہیلتھ سینٹرز قائم
— February 8, 2024
مظفرآباد ( رپورٹ سید حسیب گیلانی ) آزاد کشمیر میں جدید ٹیلی ہیلتھ سینٹرز قائم تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت عامہ نے آئی ٹی بورڈ کے اشتراک سے آزاد کشمیر میں جدید ٹیلی ہیلتھ سینٹرز قائم کر دیے ہیں آزاد کشمیر محکمہ صحت عامہ کے مطابق ان ٹیلی ہیلتھ سنٹرز میں آنے والے مریضوں کا ڈسٹرکٹ ہسپتال مظفر آباد میر پور اور راولاکوٹ کے علاوہ صحت کہانی” کے اعلی تجربہ کار ڈاکٹرز اور مختلف سپیشلسٹ قائم شدہ فاصلاتی نظام کے ذریعے مریضوں کا چیک اپ کریں گے اور موقع پر ہی مکمل تشخیص کے بعد علاج تجویز کریں گے۔ اس کے علاوہ ان مریضوں کا مکمل ریکارڈ بھی رکھا جائے گا۔آزادکشمیر کے عوام کی سہولت کیلئے بالخصوص دور دراز علاقوں میں عوام کو انکی دہلیز پر طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے آئی ٹی بورڈ آزادکشمیر اورمحکمہ صحت عامہ کے اشتراک سے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔ ٹیلی ہیلتھ سنٹرز کا قیام عباس پور ،تراڑکھل، کیل، نیلم، نکیال، کھوئی رٹہ ، گڑھی دوپٹہ ،ریڑہ باغ، خورشید آباد، حویلی، سماہنی، لیپہ، اور ھور نہ میرہ میں عمل میں لایا گیا ہے۔