الیکشن مینجمنٹ سسٹم کے استعمال کی تجرباتی مشق کامیاب
— January 28, 2024
کراچی ( اے آئی اے ) لیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے الیکشن مینجمنٹ سسٹم کے استعمال کی تجرباتی مشق کامیاب تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے الیکشن مینجمنٹ سسٹم (EMS) کے استعمال کی تجرباتی مشق (mock exercise) کی جو کامیاب رہی اور اس کے مفید اور حوصلہ افزاء نتائج سامنے آئے۔ملک بھر میں 859 مقامات پر قائم ریٹرننگ افسران کے دفاتر اِس تجرباتی مشق میں شریک ہوئے جس کے دوران فائبر/ڈی ایس ایل کنیکٹوٹی، ای ایم ایس ایپ لاگ ان(log-in)، استعمال اور نتائج کی ترسیل و تدوین کے مراحل کی مکمل مشق کی گئی اور اس میں ای ایم ایس کے ذریعے کامیابی سے پریذائیڈنگ آفیسرز کی جانب سے نتائج کی ترسیل اور ریٹرننگ آفیسرز کی جانب سے نتائج کی تدوین مکمل کی گئی