ووٹ کی معلومات کیلئے ایس ایم ایس سروس شروع
— January 28, 2024
اسلام آباد ( اے آئی اے ) الیکشن کمیشن پاکستان نے ووٹ کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کیلئے ایس ایم ایس سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے تفصیلات کے مطابق عام انتخابات 2024 میں انتخابی فہرستوں سے بذریعہ ایس ایم ایس اپنے ووٹ کے بارے میں معلومات حاصل کی جاسکیں گی۔ الیکشن کمیشن پاکستان کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ الیکشن کمیشن نے 29 جنوری سے عوام الناس کو 8300ایس ایم ایس سروس کے ذریعے اپنے ووٹ اور پولنگ سٹیشن کی معلومات فراہم کے انتظامات کر لیے ہیں اور اس حوالے سے پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔