الیکشن کمیشن پاکستان کا چاروں صوبوں میں الیکشن مینجمنٹ سسٹم ( ای ایم ایس ) کا کامیاب تجربہ
— November 19, 2023
اسلام آباد ( اے آئی اے ) الیکشن کمیشن پاکستان کا چاروں صوبوں میں الیکشن مینجمنٹ سسٹم ( ای ایم ایس ) کا کامیاب تجربہ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے چاروں صوبوں میں الیکشن مینجمنٹ سسٹم (ای ایم ایس ) کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے ۔ الیکشن کمیشن نے مختلف اضلاع میں ریجنل الیکشن کمشنرز، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرز کے دفاتر سے ای ایم ایس کا تجربہ کیا، ای ایم ایس سسٹم جدید تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے۔ ای ایم ایس کے ذریعے نتائج انٹرنیٹ اور بغیر انٹرنیٹ کے بھی بھیجیں جاسکیں گے، پریذائیڈنگ افسران اپنے پولنگ سٹیشن کے نتائج ریٹرننگ افسران کو بھجوائیں گے، ریٹرننگ افسران رزلٹ تیار کر کے ڈیجیٹل اور مینوئل طریقے سے الیکشن کمیشن کو بھجوا ئیں گے ، ہر ریٹرننگ افسر کو چار چار ڈیٹا انٹری آپریٹرز دئیے جائیں گے۔ الیکشن کمیشن نے ڈیٹا انٹری آپریٹرز کو ٹریننگ بھی دے دی ہے، الیکشن کمیشن پاکستان اور نادرا کے درمیان سرور ہوسٹنگ کا معاہدہ بھی طے پا گیا ہے ۔