پہلی بار برفانی براعظم انٹارکٹیکا میں برف پر بنے رن روے پر انتہائی وزنی طیارے کی لینڈنگ

پہلی بار برفانی براعظم انٹارکٹیکا میں برف پر بنے رن روے پر انتہائی وزنی طیارے کی لینڈنگ


نیویارک ( اے آئی اے ) پہلی بار برفانی براعظم انٹارکٹیکا میں برف پر بنے رن روے پر انتہائی وزنی طیارے کی لینڈنگ تفصیلات کے مطابق تاریخ میں پہلی بار برفانی براعظم انٹارکٹیکا میں برف پر بنے رن روے پر انتہائی وزن طیارہ لینڈ کر گیا ہے اگرچہ ماضی میں بھی انٹارکٹیکا میں طیارے اور ہیلی کاپٹرز اترتے اور جاتے رہے ہیں لیکن اب پہلی بار وہاں بھاری اور بڑے طیارے کو لے جایا گیا اور ماہرین مذکورہ طیارے کی لینڈنگ کو تاریخی قرار دے رہے ہیں ایک رپورٹ کے مطابق معروف کمپنی ڈریم لائنر کا بوئنگ 787پہلی بار 16 نومبر کو انٹارکٹیکا سے کامیاب پرواز کے بعد واپس آگیا ہے مذکورہ طیارہ 13نومبر کو ناروے کے شہر اوسلو سے انٹارکٹیکا کے لیے روانہ ہوا تھا اور طیارہ جنوبی افریقی شہر کیپ ٹاؤن سے ہوتا ہوا برفانی براعظم گیا۔طیارے کو کیپ ٹاؤن میں 48گھنٹوں تک رکھنے کے بعد انٹارکٹیکا لے جایا گیا، جہاں وہ 16نومبر کے آغاز میں دن کے ٹائم برفانی رن وے پر اترا۔اسی حوالے سے فضائی معلومات سے متعلق ویب سائٹ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ جس برفانی رن وے پر بھاری طیارہ اترا وہ تین ہزار میٹر لمبی اور 60میٹر چوڑی تھی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ انٹارکٹیکا کے برفانی رن وے پر اترنے والے جہاز میں 40کے قریب افراد سوار تھے اور اس میں 12ٹن تک سائنسی تحقیق کی مشینیں اور دیگر آلات تھے۔طیارے نے کیپ ٹاؤن سے انٹارکٹیکا کا سفر پانچ گھنٹے میں طے کیا اور برفانی براعظم پر اترنے کے بعد 4گھنٹے کے وقفے سے طیارے نے واپسی کا سفر شروع کیا

About author