الیکشن کمیشن پاکستان کی جانب سے عام انتخابات کی موثر نگرانی کیلئے آرڈی نیٹر مقرر

الیکشن کمیشن پاکستان کی جانب سے عام انتخابات کی موثر نگرانی کیلئے آرڈی نیٹر مقرر


اسلام آباد ( اے آئی اے ) الیکشن کمیشن پاکستان کی جانب سے عام انتخابات کی موثر نگرانی کیلئے آرڈی نیٹر مقرر تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے 2024 کے عام انتخابات کی موثر نگرانی کو یقینی بنانے کیلئے 32 ریجنل الیکشن کمشنرز کو ریجنل مانیٹرنگ کوآرڈینیٹر (آر ایم سیز) مقرر کر دیا ہے الیکشن کمیشن نے علاقائی مانیٹرنگ کوآرڈینیٹرز (آر ایم سیز) کیلئے ایک روزہ آن لائن تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا، جہاں پاکستان کے تمام علاقائی الیکشن کمشنرز کو آر ایم سیز کے طور پر اپنے کردار کے لیے ضروری مہارتوں سے لیس کیا گیا۔ تربیتی ورکشاپ میں الیکشن کمیشن کے مانیٹرنگ فریم ورک اور صوبائی، ڈویژنل اور ضلعی سطح پر مانیٹرنگ رومز کی تشکیل کا احاطہ کیا گیا۔ اس تربیت کے بعد علاقائی مانیٹرنگ کوآرڈینیٹرز/علاقائی الیکشن کمشنرز اپنے اپنے ڈویژنوں میں ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسران اور مانیٹرنگ ٹیموں کو تربیت دینے کے ذمہ دار ہوں گے۔آر ایم سیز دو ماہ قبل اسلام آباد میں الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ میں دو روزہ تربیتی سیشن کر چکےہیں۔آئندہ انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی کسی بھی خلاف ورزی پر مانیٹرنگ ٹیموں کے ذریعے قانونی کارروائی شروع کی جائیگیالیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) ترجمان کے مطابق یہ آر ایم سیز ڈویژن کی سطح پر جامع نگرانی میں اہم کردار ادا کرینگے۔وہ آئندہ عام انتخابات کے دوران اپنے متعلقہ اضلاع میں مانیٹرنگ ٹیموں کی رہنمائی اور نگرانی کے بھی ذمہ دار ہیں۔ ای سی پی اسلام آباد میں سنٹرل مانیٹرنگ کنٹرول سینٹر کی نگرانی میں صوبائی، ڈویژنل اور ضلعی مانیٹرنگ کنٹرول رومز کے ساتھ چار درجے پر مشتمل مانیٹرنگ کنٹرول روم قائم کرنے جارہا ہے۔

About author