حکومت سندھ کی جانب سے 1300افراد کو چار سالہ نرسنگ ڈپلومہ کورس کروانے کا اعلان

حکومت سندھ کی جانب سے 1300افراد کو چار سالہ نرسنگ ڈپلومہ کورس کروانے کا اعلان


کراچی ( اے آئی اے ) حکومت سندھ کی جانب سے 1300افراد کو چار سالہ نرسنگ ڈپلومہ کورس کروانے کا اعلان تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ 1300افراد کو چار سالہ نرسنگ ڈپلومہ کورس کروائے گی اس سلسلسے میں نرسنگ اسٹاف کی قلت کو دور کرنے کے لیے ڈائریکٹوریٹ آف نرسنگ سندھ کراچی اور اندرون سندھ کے 1300 منتخب امیدواروں کے لیے چار سالہ نرسنگ ڈگری پروگرام کے انعقاد کے حوالے سے کاروائی کا اغاز کر دیا ہے۔ منتخب امیدواروں میں مرد اور خواتین دونوں شامل ہوں گے۔ پروگرام میں شامل 650 خواتین کو دوران کورس تنخواہ ادا کی جائے گی جبکہ مرد حضرات میں سے تقریبا نصف کو تنخواہ ادا کی جائے گی باقی بغیر تنخواہ کے کورس کریں گے۔ خواتین کے کورسز کالج اف نرسنگ ڈاکٹر روتھ فاؤ، لیاری کالج، قطر کالج، ٹھٹہ، بدین، جامشورو، میرپور خاص، سانگھڑ، بے نظیر اباد، خیرپور، سکھر، شکارپور اور لاڑکانہ میں منعقد کیے جائیں گے۔ مردوں کے لیے کورسز کالج اف نرسنگ جیکب اباد، حیدراباد، لاڑکانہ، کورنگی، لیاقت اباد اور لیاری میں منعقد ہوں گے

About author