امتحانات میں نقل کا خاتمہ ضروری ہے , چیئرمین میٹرک بورڈ

امتحانات میں نقل کا خاتمہ ضروری ہے , چیئرمین میٹرک بورڈ

 


کراچی ( اے آئی اے ) امتحانات میں نقل کا خاتمہ ضروری ہے ان خیالات کا اظہار چیئرمین میٹرک بورڈ کراچی ڈاکٹر سعیدالدین نے ایپکا میٹرک بورڈ کراچی کے منتخب نمائندوں سے ملاقات میں کیا انہوں  نے کہا کہ نقل کے خاتمے کے لیے مزید ٹھوس اقدامات کئے جائیں گے ، طلباء اور طالبات کی تعلیمی بنیادوں کو مضبوط بنانے او ر ملک کے بہتر مستقبل کے لیے نقل کا خاتمہ نہایت ضروری ہے۔ اس سلسلے میں معاشرے کے ہر فرد کو اپنی ذمہ داریاں ادا کرنا ہوں گی ایپکا  نے  سالانہ امتحانات برائے سال 2019 کے کامیاب انعقاد پر چیئرمین بورڈ اور تمام ملازمین کو مبارکباد پیش کی چیئرمین بورڈ پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین  نے کمشنر کراچی , پاکستان رینجرز سنده , سندھ پولیس , پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا ، کے الیکٹرک ، محکمه تعلیم کے افسران ، سینٹر سپرنٹنڈنٹس , نگراں امتحان،سینٹر کنٹرول آفیسر، بورڈ کے افسران اور عملے کی تعریف کی ہے

About author