امریکی ایوان نمائندگان میں’’ ٹک ٹاک‘‘ کیخلاف بل منظور
— March 16, 2024
واشنگٹن ( اے آئی اے ) امریکی ایوان نمائندگان میں’’ ٹک ٹاک‘‘ کیخلاف بل منظور تفصیلات کے مطابق واشنگٹن امریکی ایوان نمائندگان میں سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کے خلاف کریک ڈاؤن کا بل منظور کرلیا گیا ہے ۔ ایک رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاک پر کریک ڈاؤن بل کے حق میں 352اور مخالفت میں 65ووٹ آئے۔ ٹک ٹاک پر کریک ڈاؤن کا بل منظوری کے لیے اب امریکی سینیٹ میں جائے گا۔ چینی کمپنی بائٹ ڈانس کو ٹک ٹاک ایپ سے علیحدگی کے لیے 165دن دیئے گئے ہیں۔ ٹک ٹاک سے علیحدہ نہ ہونے پر بائٹ ڈانس کی ویب ہوسٹنگ سروس روک دی جائیں گی۔ اس سلسلے میں امریکا کو خدشات ہیں کہ چینی ایپ ٹک ٹاک سے حساس معلومات چوری کی جاسکتی ہیں۔