پنجاب میں یونیورسٹی آف ایجوکیشن کے تعاون سے سکول ریفارمز کافیصلہ
— March 17, 2024
لاہور ( اے آئی اے ) پنجاب میں یونیورسٹی آف ایجوکیشن کے تعاون سے سکول ریفارمز کافیصلہ تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے یونیورسٹی آف ایجوکیشن کے تعاون سے سکول ریفارمز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پروگرام کے تحت نیوٹریشن پروگرام مشین مارکنگ سسٹم اور مدر لینگویج پروگرامز کا نئی طرز پر نصاب تیار کیا جائے گا، فیصلہ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کی وائس چانسلر یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور پروفیسر ڈاکٹر محمد عالم سعید سے ملاقات میں کیا گیا ہے