امریکی صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے

امریکی صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے

واشنگٹن ( اے آئی اے ) امریکی صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے تفصیلات کے مطابق ڈیموکریٹ پارٹی کی صدارتی امیدوار اور نائب امریکی صدر کملا ہیرس نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے ہیں. امریکا میں 5 نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخاب میں ڈیموکریٹ پارٹی کی امیدوار کملا ہیرس اور ریپبلکن پارٹی کے امیدواراور سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ہے۔ اس سے قبل امریکا کے سابق صدر بارک اوباما نے کملا ہیرس کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں اور ان کی اہلیہ مشعل اوباما کو یقین ہے کہ کملا ہیرس امریکا کی بہترین صدر بنیں گی۔ صدر جوبائیڈن کی جانب سے صدارتی انتخاب سے دستبرداری کے بعد 59 سالہ کملا ہیرس نے اپنی مہم کا آغاز کیا تھا۔ کملا ہیرس نے اپنے بیان میں کہا کہ میں نے باضابطہ طور پر امریکی صدارت کی امیدوار کے طور پر کاغذات نامزدگی پر دستخط کردئیے ہیں۔ میں ایک ایک ووٹ حاصل کرنے کے لیے سخت محنت کروں گی۔ نومبر میں ہمارے لوگوں کی طاقت ور مہم کامیاب ہوگی۔

About author