امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے کورونا علاج کے لیے گولی کی منظوری دے دی

امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے کورونا علاج کے لیے گولی کی منظوری دے دی

نیویارک ( اے آئی اے ) امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے کورونا علاج کے لیے گولی کی منظوری دے دی ​تفصیلات کے مطابق امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے کورونا کے علاج کے لیے فائزر کی گولی کے استعمال کی منظوری دے دی ہے امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈ منسٹریشن کے مطابق دوا کو 12 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد استعمال کر سکتے ہیں مریض کو پیکسلووڈ گولی پانچ روز تک دن میں 2 مرتبہ استعمال کرنا ہو گی کورونا وائرس کیخلاف پہلی ٹیبلٹ شدید بیماری سے محفوظ کرنے کے لیے90 فیصد تک مؤثر ہے اور اسے اومیکرون کے خلاف اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے فائزر کمپنی کی تیار کردہ یہ دوا ٹیبلٹ کی شکل میں کورونا کا مرض روکنے میں استعمال ہونے والی پہلی دوا ہوگی

About author