امن فاؤنڈیشن کے ملازمین نے امن فاؤنڈیشن کی ایمبولینس سروس معطل کردی

امن فاؤنڈیشن کے ملازمین نے امن فاؤنڈیشن کی ایمبولینس سروس معطل کردی

کراچی ( اے آئی اے ) امن فاؤنڈیشن کے ملازمین نے امن فاؤنڈیشن کی ایمبولینس سروس معطل کردی تفصیلات کے مطابق امن فاؤنڈیشن کے ایک ہزار سے زائد ملازمین تین ماہ سے تنخواہ سے محروم ہیں تنخواہ کی عدم ادائیگی کی وجہ سے ادارے کے ملازمین نے امن فاؤنڈیشن کی ایمبولینس سروس معطل کردی ہے اور تینوں 3شفٹوں پر کام کرنے والے ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن اورنرسنگ اسٹاف نے اپنا کام مکمل طور پرکام بند کردیا ہے امن فاؤنڈیشن کی ایمبولینس سروس معطل ہونے کے باعث مریضوں کو اسپتال منتقل کرنا انتہائی مشکل ہو گیا ہے تنخواہوں سے محروم امن فاؤنڈ یشن کے ملازمین نے گذشتہ روز کراچی پریس کلب کے باہراحتجاجی مظاہرہ بھی کیا مظاہرین نے امن فاؤنڈیشن کی انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی اور مظاہرین نے ہاتھوں میں کتبے اٹھا رکھے تھے

About author