چین میں ہائی سپیڈ ریل گاڑی کے تیز ترین تصادم کا تجربہ

چین میں ہائی سپیڈ ریل گاڑی کے تیز ترین تصادم کا تجربہ

بیجنگ ( اے آئی اے ) چین میں ہائی سپیڈ ریل گاڑی کے تیز ترین تصادم کا تجربہ تفصیلات کے مطابق چین نے توانائی کو جذب کرنے والے آلات سے بنائی گئی ہائی سپیڈ ریل گاڑی کے تیز ترین تصادم کا تجربہ کیا ہے تصادم کا یہ تجربہ ہائی سپیڈ ٹرین کو 76 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑا کر پٹڑی پر کھڑی دوسری ریل گاڑی سے ٹکرا کر کیا گیا صوبہ شنڈونگ کے شہر چنگڈاؤ میں 2017ء میں قائم کی جانے والی ریل گاڑیوں کے آلات بنانے والی کمپنی چائنا ریلوے رولنگ سٹاک کارپوریشن کے ڈپٹی چیف انجینئر ڈنگ سینسین نے کہا کہ تجربے کے بعد اخذ کیا گیا ہے کہ اس قدر شدت سے ٹکراؤ کے باوجود ٹرین کے ڈبوں کا اندرونی حصہ جڑا رہا جو چینی ریلوے کے لئے سیفٹی ٹیکنالوجیز کے استعمال کا مظہر ہے دنیا میں اس قسم کے تجربے کے لئے استعمال میں لائی جانے والی یہ تیز ترین رفتار ہے جس نے چین کی ریلوے کو دنیا کی محفوظ ترین ریلوے بنا دیا ہے

About author