انتخابات کیلئے فوج 5 سے 10 فروری تک موجود رہیگی

انتخابات کیلئے فوج 5 سے 10 فروری تک موجود رہیگی


اسلام آباد ( اے آئی اے ) انتخابات کیلئے فوج 5 سے 10 فروری تک موجود رہیگی الیکشن کمیشن پاکستان نے انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے نوٹیفکیشن کے مطابق آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت ملک میں فوج تعینات کی جائے گی، فوج کوئیک رسپانس فورس کے طور پر حساس پولنگ سٹیشنز کے باہر تعینات ہو گی،فوج کی تعیناتی انتخابات کو شفاف اور پرامن بنانے کیلئے کی گئی ہے،سول آرمڈ فورسز کی پرنٹنگ کارپوریشن اور پاکستان پوسٹ فاؤنڈیشن میں بھی تعیناتی کی گئی ہے ، 2 لاکھ 77 ہزار پاک فوج کے افسران و اہلکار الیکشن میں تعینات ہونگے،اس کے ساتھ رینجرز اور ایف سی اہلکار بھی عام انتخابات میں تعینات ہوں گے۔

About author