مولر مرسک نے بحیرہ احمر میں بحری آپریشنز بند کرنے کا اعلان کردیا
— January 26, 2024
کوپن ہیگن ( اے آئی اے ) بین الاقوامی شپنگ کمپنی مولر مرسک نے بحیرہ احمر میں بحری آپریشنز بند کرنے کا اعلان کردیا ہے تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی شپنگ کمپنی مولر مرسک نے یمن میں حوثیوں کے حملوں کی وجہ سے وہ سوئیز کینال اور بحیرہ احمر کے راستے اپنے تجارتی بحری جہاز بھیجنا بند کرنے کا اعلان کردیا ہے مولر مرسک کی جانب جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ مرسک کی جانب سے چلائے جانے والے دو بحری جہاز (مرسک ڈیٹرائیٹ اور مرسک چیسپیک) اور ان دونوں بحری جہازوں اور ان کے امریکی نیوی کے محافظوں کو بدھ کے روز آبنائے باب المندب میں کروز میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا ہے