انڈس ہسپتال کے زیر اہتمام  چلنے والا پاکستان کا واحد ’بوٹ کلینک‘ ڈوب کر تباہ ہوگیا

انڈس ہسپتال کے زیر اہتمام چلنے والا پاکستان کا واحد ’بوٹ کلینک‘ ڈوب کر تباہ ہوگیا

کشمور ( اے آئی اے ) انڈس ہسپتال کے زیر اہتمام چلنے والا پاکستان کا واحد ’بوٹ کلینک‘ ڈوب کر تباہ ہوگیا تفصیلات کے مطابق ڈوب کر تباہ ہونے والا یہ بوٹ کلینک انڈس ہسپتال کے زیر اہتمام بھونگ سے مظفر گڑھ تک دریائی علاقوں میں طبی خدمات سرانجام دیتا تھا ، دریا کنارے آباد ہزاروں افراد انڈس ہسپتال کے اس کشتی ہسپتال سے مستفید ہوتے تھے۔ انڈس ہسپتال کا بوٹ کلینک روزانہ دریا کے پار ایسے پسماندہ ترین علاقے جہاں آج تک کوئی ڈاکٹر یاہسپتال موجود ہی نہیں وہاں مریضوں کو ہیپاٹیٹیس بی سی خاندانی منصوبہ بندی غذائیت سمیت دیگر بیماریوں کا علاج فراہم کرتا تھا جبکہ انڈس ہسپتال کے بوٹ کلینک سے بچوں کو حفاظتی ٹیکے اور پولیو کے قطرے بھی پلائے جاتے تھے ۔ انڈس ھیلتھ نیٹ ورک کی جانب سے پاکستان کی تاریخ کے پہلے بوٹ کلینک کا آغاز نومبر 2020 میں کیا گیا تھا جس میں ایک فی میل ڈاکٹر، ایک میل ڈاکٹر، پیرا میڈیکس سٹاف، لیب کلیکشن پوائنٹ اور فارمیسی کی سہولیات موجود تھی. انڈس ہسپتال کے ڈوب کر تباہ ہونے ولے بوٹ کلینک میں کسی جانی نقصان کی اطلاح نہیں ملی ہے.

About author