حکومت کا یوٹیلیٹی سٹورز بند کرنے کا فیصلہ

حکومت کا یوٹیلیٹی سٹورز بند کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد ( اے آئی اے ) حکومت کا یوٹیلیٹی سٹورز بند کرنے کا فیصلہ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے یوٹیلیٹی سٹورز کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے. اس حوالے سے سیکرٹری صنعت و پیداوار نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت یوٹیلیٹی سٹورز بند کرنے کا فیصلہ کر رہی ہے، رائٹ سائزنگ کمیٹی نے تجاویز تیار کی ہیں جس میں مختلف وزارتیں بھی شامل ہیں، وفاقی حکومت کے پاس پیسے نہیں ہیں جس کے باعث یہ فیصلہ کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہا کہ رائٹ سائزنگ کمیٹی کی دیگر اداروں کو بند کرنے تجویز کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ دے گی،کابینہ کی منظوری کے بعد جو ٹائم لائن طے ہوگا اس کے مطابق سٹورز بند ہو جائیں گے۔ وفاقی حکومت نے یوٹیلیٹی سٹورز کو بند کرنے کیلئے 2 ہفتے کا وقت دے دیا، فیصلے سے یوٹیلیٹی سٹور کے ہزاروں ملازمین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے . یوٹیلیٹی سٹور کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہمیں کمپنیوں سے لین دین کے معاملات نمٹانے کیلئے 2 ہفتے کا وقت دیا گیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ یوٹیلیٹی سٹور کے 6 ہزار ملازم مستقل جبکہ دیگر کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز پر ہیں۔

About author