انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں ایک ہفتے کی توسیع
— August 2, 2019
اسلام آباد ( اے آئی اے ) انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں ایک ہفتے کی توسیع کردی گئی تفصیلات کے مطابق انکم ٹیکس گوشوراے جمع کروانے کی تاریخ میں ایک مرتبہ پھر توسیع کردی گئی ہے اس سے قبل ایف بی آر کی جانب سے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ 2 اگست مقرر کی گئی تھی جس میں توسیع کردی گئی واضح رہے کہ اس سے قبل یکم جولائی کو انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا اب فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر ) نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں ایک مرتبہ پھر توسیع کردی ایف بی آر کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ٹیکس سال 2018 کے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں ایک ہفتے کی توسیع کی گئی ہے نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ افراد / اے او پیز اور کمپنیز جمعہ 9 اگست تک ٹیکس سال 2018 کے لیئے اپنے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروا سکتے ہیں