اسلام آباد ماسٹر پلان کا ازسرنو جائزہ لینے کی ضرورت ہے , عمران خان

اسلام آباد ماسٹر پلان کا ازسرنو جائزہ لینے کی ضرورت ہے , عمران خان

 

اسلام آباد ( اے آئی اے ) اسلام آباد ماسٹر پلان کا ازسرنو جائزہ لینے کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے اسلام آباد کے ماسٹر پلان کے حوالے سے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آبادی میں اضافے اور زمینی حقائق کے پیش نظر اسلام آباد کے ماسٹر پلان کا ازسر نو جائزہ لینے کی ضرورت ہے  وفاقی دارالحکومت کی آبادی میں مسلسل اضافے اور شہر کے پھیلاؤ سے پیدا ہونے والے مسائل کو ماضی میں نظر انداز کیا گیا جس کا نتیجہ تعمیرات میں بے ہنگم اضافہ اور گرین ایریاز کی تلفی کی صورت میں نکلا جس سے ماحولیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات میں اضافہ ہوا ، نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے کے تحت اسلام آباد میں کچی آبادیوں کے مکینوں کو بہتر رہائشی سہولتیں فراہم کرنے پر کام جاری ہے تاکہ ان کا معیار زندگی بلند ہو چیئرمین سی ڈی اے عامر احمد علی نے شجر کاری مہم پر بریفنگ دی سیاحت کے حوالے سے قائم ٹاسک فورس کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا پاکستان میں سیاحت کے فروغ کے بے شمار مواقع ہیں , سیاحتی مقامات کو عالمی سطح پر اجاگر کیا جائے اور سیاحوں کیلئے عالمی معیار کی سہولتیں فراہم کرنے پر توجہ دی جائے ، تاہم سیاحتی مقامات اور سیاحتی زونز کے قیام , ان کی ترقی و ترویج کے دوران اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ان مقامات کا قدرتی حسن اور ماحول متاثر نہ ہو , اس سلسلے میں ذیلی قوانین کومرتب کرنے کا عمل جلد مکمل کیا جائے

About author