آج بینک اور مالیاتی ادارے بند رہیں گے
— July 1, 2024
اسلام آباد( اے آئی اے ) آج بینک اور مالیاتی ادارے بند رہیں گے تفصیلات کے مطابق نئے مالی سال کے آغاز پر آج یکم جولائی بروزسوموار کو شیڈولڈ بینک اور مالیاتی ادارے بند رہیں گے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق بینک ہالیڈے کے سلسلہ میں ملک بھر میں شیڈولڈ بینک اور مالیاتی ادارے بند رہیں گے اور کسی قسم کا کوئی بھی لین دین نہ ہوگا۔