آزاد کشمیر کی راولاکوٹ جیل توڑ کر بیس قیدی فرار

آزاد کشمیر کی راولاکوٹ جیل توڑ کر بیس قیدی فرار

مظفرآباد ( اے آئی اے ) آزاد کشمیر کی راولاکوٹ جیل توڑ کر بیس قیدی فرار تفصیلات کے مطابق ضلع پونچھ کیڈسٹر کٹ جیل راولاکوٹ توڑ کر خطرناک 20 قیدی فرار ہوگئے ہیں. راولاکوٹ جیل میں قیدیوں کے فرار کا واقعہ گذشتہ روز دن دو سے اڑھائی بجے کے دوران پیش آیا اس دوران ایک قیدی نے مرکزی دروازے پرموجود سنتری کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنایا اورباقی قیدی نکل بھاگے۔ فائرنگ سے ایک قیدی زخمی ہوگیا جو ہسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ فرار ہونے والے قیدیوں میں سزائے موت کے پانچ قیدی بھی شامل ہیں ۔ فرار قیدیوں کا سربراہ غازی شہزاد گڑالہ پلندری کا رہائشی تھا،جسے کانٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کیا تھا۔ آزادکشمیر پولیس نے فرار قیدیوں کی تلاش کے لئے ضلع بھر کی ناکہ بندی کر دی ہے اورضلع بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دیا ہے اور راولا کوٹ جیل کا عملہ معطل کر دیا گیا ہے جیل کا انتظام پولیس کی بھاری نفری نے سنبھال لیا ہے

About author