آزادکشمیر میں بے روزگار اور ہنر مند افراد کو بلاسود قرضوں کا پروگرام جاری رکھنے کا فیصلہ

آزادکشمیر میں بے روزگار اور ہنر مند افراد کو بلاسود قرضوں کا پروگرام جاری رکھنے کا فیصلہ


مظفرآباد ( اے آئی اے ) آزادکشمیر میں بے روزگار اور ہنر مند افراد کو بلاسود قرضوں کا پروگرام جاری رکھنے کا فیصلہ تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر میں سمال انڈسٹریز کارپوریشن کے تعاون سے بے روزگار اور ہنر مند افراد کو بلاسود قرضوں کا پروگرام جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،آزاد کشمیر کے تمام اضلاع کی 32 تحصیلوں ، 38 فیلڈ یونٹس میں اخوت پروگرام قرضہ سکیم کے ذریعے ایک لاکھ افراد کو 1 ارب سے زائد بلاسود قرضے فراہم کیے جائیں گے۔اس کا فیصلہ اخوت پروگرام کے سی ای او شہزاد اکبر اور دیگر ذمہ دار وں اور ایم ڈی سمال انڈسٹریز کارپوریشن آزاد کشمیر عامر محمود ،ڈائریکٹر سمال انڈسٹریز ایڈمن وحید احمد ،ڈائریکٹر پراجیکٹس عبدالخالق کے درمیان اعلیٰ سطحی محکمانہ میٹنگ کے دوران کیا گیا۔دوران میٹنگ بتایا گیا کہ آزادکشمیر میں بلاسود قرضوں کی فراہمی کے پانچ سال پورے ہوگئے ہیں جس پر اس پروگرام کو دوبارہ آئندہ پانچ سال تک جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔اجلاس میں بتایا گیا کہ 5سال میں 1لاکھ بے روزگار اور ہنر مند افراد میں 1ارب کے بلاسود قرضے فراہم کیے گئے ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اخوت پروگرام کی قرضہ سکیم شفاف طریقے سے جاری رکھی جائے گی۔اخوت پروگرام کے دوبارہ آغاز کا عوامی حلقوں ،سول سوسائٹی نے خیر مقدم کیا ہے ۔

About author