بیجنگ کے ہسپتال میں آگ لگنے سے 29 مریض زندہ جل گئے
— April 20, 2023
بیجنگ ( اے آئی اے ) چینی دارالحکومت میں واقع ایک اسپتال میں آگ لگنے سے 29 مریض جھلس کر ہلاک ہوگئے ہیں تفصیلات کے مطابق بیجنگ کے ضلع فینگ شائی میں واقع ایک اسپتال میں چینی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے آگ بھڑک اٹھی۔ آگ اتنی تیزی سے پھیلی کہ اس نے دیکھتے ہی دیکھتے اسپتال کے ایک بڑے حصے کو لپیٹ میں لے لیا۔موصولہ اطلاعات کے مطابق آگ کی وجہ سے جھلس کر مریضوں سمیت 29 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 71مریضوں کو اسپتال سے بحفاظت نکال لیا گیا ہے ۔ڈیڑھ گھنٹے کی مسلسل کوششوں کے بعد فائر فائٹرز آگ بجھانے میں کامیاب ہوئے، مگر ریسکیو آپریشن مکمل ہونے تک اسپتال کی عمارت کے بڑے حصے کو شدید نقصان پہنچ چکا تھا۔ذرائع ابلاغ کے مطابق آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی اور متعلقہ محکمے اس سلسلے میں تحقیقات کررہے ہیں۔