آزاد کشمیر چھ سیکرٹریز حکومت تبدیل کردیئے گئے
— January 23, 2024
مظفرآباد ( رپورٹ سید حسیب گیلانی ) آزاد کشمیر چھ سیکرٹریز حکومت تبدیل کردیئے گئے ہیں تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر حکومت کی جانب سے سیکرٹری محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات کی آسامی کا چارج عامر لطیف چیف اکانومسٹ محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات کو دے دیا گیا، اسی طرح عامر محمود سیکرٹری محکمہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ و سول ڈیفنس کو تبدیل کر کے محکمہ زراعت لائیو سٹاک ڈیری ڈویلپمنٹ ایریگیشن و سمال ڈیمز تعینات کر دیا گیا، اسی طرح رفاقت حسین خان سیکرٹری محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کو تبدیل کر کے سیکرٹری محکمہ سیاحت و آثار قدیمہ بخلاف خالی آسامی تعینات کر دیا گیا، اسی طرح خالد محمود مرزا سیکرٹری محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات کو تبدیل کرکے سیکرٹری محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی تعینات کر دیا گیا، اسی طرح جاوید ایوب سیکرٹری محکمہ زراعت لائیو سٹاک ڈیری ڈیویلپمنٹ ایریگیشن وسمال ڈیمز کو تبدیل کرکے سیکرٹری محکمہ فزیکل پلاننگ و ہاؤسنگ تعینات کر دیا گیا جبکہ غلام بشیر مغل سیکرٹری محکمہ فزیکل پلاننگ وہاوسنگ کو تبدیل کر کے سیکرٹری محکمہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ و سول ڈیفنس تعینات کر دیا گیا۔