آصف علی زرداری بھاری اکثریت سے صدر پاکستان منتخب ہوگئے

آصف علی زرداری بھاری اکثریت سے صدر پاکستان منتخب ہوگئے


اسلام آباد ( اے آئی اے ) آصف علی زرداری بھاری اکثریت سے صدر پاکستان منتخب ہوگئے تفصیلات کے مطابق آصف علی زرداری بھاری اکثریت سے صدر منتخب ہوکر دوسری بار صدر بننے والی پہلی سول شخصیت بن گئے ہیں صدارتی انتخاب میں حکومتی اتحاد کی جانب سے آصف زرداری اور اپوزیشن کے محمود خان اچکزئی مدمقابل تھے۔حکمران اتحاد کے امیدوار آصف علی زرداری بھاری اکثریت سے صدر منتخب ہوگئے، انہوں نے پارلیمنٹ سے 255 ووٹ لیے جبکہ سنی اتحادکونسل کے محمود خان اچکزئی 119 ووٹ حاصل کرسکے۔یوں مجموعی طور پر قومی اسمبلی، سینیٹ اور چاروں صوبائی اسمبلیوں سے آصف زرداری 410.777 الیکٹورل ووٹ لیکر صدر پاکستان منتخب ہوئے جبکہ محمود خان اچکزئی نے 180.34 الیکٹورل ووٹ حاصل کرسکے۔آصف علی زرداری دوسری بار صدر منتخب ہوئے اور وہ پاکستان کے 14 ویں صدر ہوں گے۔ آصف زرداری 2008 سے 2013 تک صدارتی منصب پر فائز رہ چکے ہیں۔

About author