اسلام میں خواتین کے حقوق کو ترجیح دی گئی ہے ، بازل نقوی
— March 9, 2024
مظفرآباد ( اے آئی اے ) اسلام میں خواتین کے حقوق کو ترجیح دی گئی ہے ان خیالات لا اظہار وزیر سماجی بہبود بازل نقوی نے خواتین کے عالمی دن پر کیا محکمہ سماجی بہبود وترقی نسواں کے زیر اہتمام مظفرآباد میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں وزیر سماجی بہبود بازل نقوی، مشیر سروسز نثارہ عباسی ، سیکرٹری سماجی بہبود ارشاد احمد قریشی سمیت سیاسی و سماجی شخصیات ، سول سوسائٹی اور ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین کی بڑی تعدا د نے شرکت کی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بازل علی نقوی نے کہا کہ آزاد کشمیر میں خواتین کی اسمبلی میں نمائندگی موجود ہے، خواتین اراکین خواتین کے حقوق کے حوالے سے بل اسمبلی میں لائیں، ہم حمایت کریں گے۔ تقریب سے ریحانہ خان، اکرام الحق، فرحین ذولقرنین، اسماء شاہ اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔