آواری گروپ آف کمپنیز کے چیئرمین بہرام ڈی آواری انتقال کرگئے
— January 23, 2023
کراچی ( اے آئی اے ) آواری گروپ آف کمپنیز کے چیئرمین بہرام ڈی آواری انتقال کرگئے تفصیلات کے مطابق کینڈا کے اعزازی قونصل جنرل ،معروف کاروباری اور صدارتی ایوارڈ یافتہ شخصیت بہرام ڈی آواری 81 برس کی عمر میں علالت کے باعث کراچی کے نجی ہاسپٹل میں انتقال کر گئے۔ بہرام ڈی آواری کراچی پارسی انجمن اور آواری گروپ آف کمپنیز کے چیئرمین بھی تھے ،پاکستان کے شہروں کراچی ،لاہور میں آواری ہو ٹل کے ساتھ یو اے ای میں بھی آواری ہوٹل چلا رہے تھے ، بیچ لگژری ہو ٹل کراچی کے علاوہ کینڈا میں رمادہ ہوٹل ایئر پورٹ بھی ان کے زیر انتظام تھا ،ان کی آخری رسومات پیر کو ادا کی جائے گی،پارسی برادری سے تعلق رکھنے والے بہرام ڈی آواری کچھ عرصے سے علیل تھے، ان کے اہل خانہ نے ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ چند دن قبل نجی اسپتال میں ان کی بڑی آنت کا آپریشن ہوا تھا جس کے بعد ان کی حالت تشویش ناک تھی اور انہیں ڈاکٹروں نے وینٹیلیٹر پر منتقل کردیا تھا، مرحوم کی عمر81برس تھی، انہوں نے بیوہ کے علاوہ دو بیٹوں اور ایک بیٹی کو سوگوار چھوڑا ہے انھیں ،1982میں ایشین گیمز کے سیلنگ ایونٹ میں گولڈ میڈل جیتنے پر اس وقت کے صدر پاکستان نے انہیں پرائیڈ آف پر فارمنس ایورڈ بھی دیا،انہوں نے دو مرتبہ کے ایشین گیمز میں گولڈ میڈل بھی جیتا۔ سیلنگ مقابلوں میں ایشین گیمز میں پہلی بار بنکاک میں 1978 میں منیر صادق کے ساتھ دوسری بار 1982کے دہلی ایشین گیمز میں اپنی اہلیہ گوشپی آواری کے ساتھ گولڈ میڈل جیتا،۔ انہوں نے 1978 میں کینیڈا میں ہونے والی انٹرپرائز ورلڈ چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ بھی جیتا تھا۔ وہ 1976 میں اور پھر 1980 میں کراچی یاٹ کلب کے کموڈور بھی رہے،۔ان کا شمارکراچی اور ملک کی معروف کاروباری اور سماجی شخصیات میں ہوتا تھا۔ بیرام آواری کی آخری رسومات پیر کو ایک بجے دن بیچ لگژری ہوٹل سے متصل ان کی رہائش گاہ میں ادا کی جائیں گی جس کے بعد ان کا جسد خاکی محمود آباد میں واقع ٹاور آف سائلنس (مینار خاموشی) لے جایا جائےگا۔