بجلی بریک ڈائون کی وجہ سے کراچی شہر کو 64 کروڑ گیلن پانی کمی کا سامنا
— January 25, 2023
کراچی ( اے آئی اے ) بجلی بریک ڈائون کی وجہ سے کراچی شہر کو 64 کروڑ گیلن پانی کمی کا سامنا ترجمان کراچی واٹر بورڈ کے مطابق بجلی کے بریک ڈائون کے کراچی شہر کو مجموعی طور پر 64 کروڑ گیلن پانی کی کمی کا سامنا کرنا پڑا ہے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سمیت واٹر بورڈ کی دیگر مختلف پمپنگ اسٹیشنز پر بجلی منگل کی صبح 5:15 بجے بحال ہوئی ہے جبکہ بجلی کےبریک ڈاؤن کی وجہ سے پھٹنے والی 72 انچ قطر کی لائن کا ہنگامی بنیادوں پر کام مکمل کردیا گیا ہے ترجمان نے مزید کہا کہ بجلی نہ ہونے کی وجہ سے کراچی کوپانی کی سپلائی بند تھی جس لئے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اس پر معذرت خواہ ہیں سی ای او واٹر بورڈ انجینئر سید صلاح الدین احمد اور سی او او انجینئر اسداللہ خان تمام کاموں کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔ ترجمان کراچی واٹر بورڈ نے کہا کہ پمپنگ اسٹیشنز نارمل ہونے کے بعد شہر میں پانی کی فراہمی شروع کردی جائے گی