ایدھی مراکز کی زمینوں پرقبضے ، وزیراعلیٰ سندھ اور وزیر داخلہ کانوٹس

ایدھی مراکز کی زمینوں پرقبضے ، وزیراعلیٰ سندھ اور وزیر داخلہ کانوٹس

govt of sindh

کراچی ( اے آئی اے ) وزیراعلیٰ سندھ اور وزیر داخلہ سندھ نے شہر قائد میں ایدھی ویلفیئر مراکز پر مبینہ طور پر لینڈ مافیا اور باثرافراد کے قابض ہونے کی خبروں کا نوٹس لیتے ہوئے ذمے داروں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی ہے تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بلقیس ایدھی اور فیصل ایدھی کی پریس کانفرنس کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ ایدھی فاؤنڈیشن کے کاموں میں کسی قسم کے مسائل پیدا کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔وزیراعلیٰ سندھ کراچی اور حیدرآباد کے کمشنرز کو ہدایت جاری کی کہ ایدھی سے تمام مسائل معلوم کریں اور انہیں حل کرکے رپورٹ دیں۔ سید مراد علی شاہ نے عدالتوں میں زیرسماعت کیسزکی دستاویزات کی چھان بین کرکے رپورٹ بھی طلب کرلی ہےاس سے قبل وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے بھی سندھ کے مختلف شہروں میں ایدھی ویلفیئرمراکز پرلینڈ مافیا اوربااثرافراد کے قابض ہونے کی خبروں کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کیں تھیں کہ ایدھی مراکز کو واگزارکرانےاورقبضہ مافیا کےخلاف ٹھوس قانونی کارروائی کو یقینی بنایا جائے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی پریس کلب میں اپنی والدہ بلقیس ایدھی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے فیصل ایدھی کا کہنا تھا کہ ٹھٹھہ میں انیس سو پچاسی سے قائم سینٹر کو لینڈ مافیا نے تالا لگا دیا گیا ہے اور ہمیں شہر سے باہر نکال دیا ہے

About author