کراچی کا نام ’’کلاچی‘‘رکھا جاسکتا ہے
— October 28, 2017
کراچی ( اے آئی اے ) صوبائی وزیر سید سردار شاہ نے سندھ لیٹریچر فیسٹیول کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ کے ادیب ،دانشور اور سول سوسائٹی اجازت دے تو کراچی کا نام تبدیل کرکے اس کا تاریخی و ثقافتی نام کلاچی رکھا جاسکتا ہے دنیا بھر میں شہروں کے نام تبدیل ہو رہے ہیں جب بمبئی کا نام تبدیل کرکے ممبئی رکھا جاسکتا ہے تو کراچی کا نام کلاچی کیوں نہیں ہوسکتا انہوں نے کہا کہ کراچی نام انگریز سامراج کی نشانی ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ اس کی مخالفت وہ کرینگے جو سامراجی قوتوں کے حمایتی ہوں گے انہوں نے کہا کہ اگر سب لوگ اس پر راضی ہوجائیں تو کراچی کو قومی وثقافتی اور تاریخی حیثیت دلانے کیلئے اس کانام کلاچی رکھا جاسکتا ہے