ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور وزیرِ خارجہ سمیت اعلیٰ حکام ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور وزیرِ خارجہ سمیت اعلیٰ حکام ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک


تہران ( اے آئی اے ) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور وزیرِ خارجہ سمیت اعلیٰ حکام ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک تفصیلات کے مطابق، ایرانی صدر سمیت ہیلی کاپٹر میں سوار وزیر خارجہ امیرعبدالہیان سمیت دیگر افراد کی بھی ہلاکت ہوئی ہے۔ اس ہیلی کاپٹر پر صدر ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان، تبریز کے امام محمد علی الہاشم اور مشرقی آذربائیجان کے گورنر مالک رحمتی سوار تھے۔ ہیلی کاپٹر کے مسافروں میں عملہ، سلامتی کے سربراہ اور محافظ بھی شامل ہیں . حادثے سے قبل ایرانی صدر نے گزشتہ روز مشرقی آذربائیجان صوبے میں الہام علی ایف کے ہمراہ ایک بیراج کا افتتاح کیا تھا۔

About author