سعودی حکام نے حج سیزن کے دوران عمرہ پرمٹ بند کردیئے
— May 20, 2024
ریاض ( اے آئی اے ) سعودی حکام نے حج سیزن کے دوران عمرہ پرمٹ بند کردیئے تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ نے کہا ہےکہ 16ذوالقعدہ (جمعہ 24مئی 2024 ) سےعمرہ پرمٹ کا اجرا بند کیا جائے گا جو 20 ذوالحجہ تک جاری رہے گا۔ وزارت کا کہنا ہے کہ صرف حج پرمٹ رکھنے والوں کو ہی مکہ مکرمہ جانے کی اجازت ہوگی۔ وزارت حج وعمرہ کی جانب سے حج سیزن کے حوالے سے عازمین کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کےلیے اندرون مملکت سے مکہ مکرمہ آنے والوں کے لیے پرمٹ لازمی قرار دیا گیا ہے،پرمٹ کے بغیر صرف وہ غیرملکی ان دنوں مکہ مکرمہ جاسکتے ہیں جن کا اقامہ مکہ مکرمہ شہر سے جاری کیا گیا ہے۔