ایران نے صحافی سمیت 4 امریکیوں کو رہاکردیا

ایران نے صحافی سمیت 4 امریکیوں کو رہاکردیا

iran

تہران (  اے آ ئی اے  ) ایران نے قیدیوں کے تبادلے میں ایک امریکی صحافی سمیت 4 امریکیوں کو رہا کر دیا ہے ۔ ایک رپورٹ  کے مطابق ایران نے امریکی صحافی اور   3ایرانی نژاد امریکی باشندوں کو قیدیو ں کے تبادلے میں رہا کیا ہے ۔ایران کی قید سے رہائی پانے والا واشنگٹن پوسٹ کا صحافی جیسن ریزر جولائی 2014 سے قید تھا جبکہ رہا کیے جانے والے باقی تین افراد کے نام سامنے نہیں لائے گئے ۔تہران پبلک پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ قیدیوں کا تبادلہ دونوں ممالک کے مفاد میں ہے ۔واضح رہے کہ ایران نے چند روز قبل امریکی جنگی کشتیوں کا عملہ بھی رہا کیا تھا ۔

About author