ایف بی آر  نے بینکوں سے بے نامی کھاتوں کی تفصیلات 15 دن میں طلب کر لیں

ایف بی آر نے بینکوں سے بے نامی کھاتوں کی تفصیلات 15 دن میں طلب کر لیں

 


کراچی ( اے آئی اے ) ایف بی آر  نے بینکوں سے بے نامی کھاتوں کی تفصیلات 15 دن میں طلب کرلیں تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر ) نے تمام بینکوں سے بے نامی کھاتوں کی تفصیلات 15 دن میں طلب کرلی ہیں چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر )  کی طرف سے تمام بینکوں کے سربراہوں کو خط لکھا گیا ہے خط میں کہا گیا ہے کہ ایف بی آر چاہتا ہے کہ بے نامی ایکٹ 2017 ء کے تحت بینک اپنے اکاؤنٹ ہولڈرز کے بے نامی کھاتوں کی تفصیلات خود طلب کریں , بے نامی ایکٹ 2017 ء کے تحت بینک بے نامی کھاتوں کی نشاندہی کے ذمہ دار ہیں ایف بی آر اور بینک مل کر کام کریں تو بہتر نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں جب کہ بے نامی کھاتوں پر فراہم کردہ معلومات خفیہ رکھی جائیں گی خط میں کہا گیا ہے کہ ایف بی آر اکاؤنٹ ہولڈرز سے براہ راست رابطہ نہیں کرنا چاہتا تاکہ لوگوں کا فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر ) پر اعتماد قائم رہے

About author