شناختی کارڈ کی شرط سے متعلق ایف بی آر  نے سرکلرجاری کردیا

شناختی کارڈ کی شرط سے متعلق ایف بی آر نے سرکلرجاری کردیا

 

اسلام آباد ( اے آئی اے  ) شناختی کارڈ کی شرط سے متعلق ایف بی آر  نے سرکلر جاری کردیا سرکلر میں واضح کیا گیا ہے کہ شناختی کارڈ کی شرط کے قانون کا مقصد جعلی کاروبار کی روک تھام کرنا ہے جس کی وجہ سے سیلز ٹیکس سے ملنے والے ریونیو میں خسارہ ہوتا ہے ، اس قانون کو قطعاً کاروباری افراد کو ہراساں کرنے اور کاروباری لین دین میں رکاوٹ ڈالنے کیلئے استعمال نہیں کیا جائے گا گذشته روز جاری کئے گئے سرکلر کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر )  نے فنانس ایکٹ 2019 کے تحت 50 ہزار روپے سے اوپر کی خریداری کیلئے شناختی کارڈ کی شرط لازمی قرار دینے کا سرکلر جاری کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ یہ شرط بزنس ٹو بزنس ٹرانزیکشنز اور سیلز ٹیکس کے نظام میں رجسٹرڈ 41 ہزار 484 بڑے سٹاکسٹس اور ڈیلروں سے 50 ہزار روپے سے زائد کی خریداری پر لاگو ہوگی , اس کیلئے خریدار کا سیلز ٹیکس کے نظام میں رجسٹرڈ ہونا ضروری نہیں , 50 ہزار روپے سے کم مالیت کی خریداری پر یہ شرط لاگو نہیں ہوگی , چھوٹے اور درمیانے درجے کے ریٹیلرز , جن کیلئے قوانین زیر غور ہیں , وہ سیلز ٹیکس کے دائرہ کار میں نہیں آتے , ان پر بھی اس قانون کا اطلاق نہیں ہوتا , گھر کی ضرورت کیلئے خریداری بھی اس شرط سے مستثنیٰ ہوگی سرکلر میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر کی تاجر برادری کی جانب سے یہ مطالبہ سامنے آرہا ہے کہ 50 ہزار روپے سے زائد کی خریداری پر شناختی کارڈ دکھانے کی شرط کو مرحلہ وار لاگو کیا جائے ، تاجر برادری کا یہ مطالبہ بڑی حد تک درست ہے ، اس لئے فنانس ایکٹ 2019 کے تحت اس شرط کو یکم اگست سے مرحلہ وار نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور شناختی کارڈ کی شرط کو صرف سیلز ٹیکس ایکٹ کا حصہ بنایا گیا ہے ، کسی اور ٹیکس کی مد میں اس شرط کا اطلاق نہیں ہوگا , اس شرط کا اطلاق تب ہوگا جب کوئی دکاندار سیلز ٹیکس کے نظام میں رجسٹرڈ اور سیلز ٹیکس کے گوشوارے جمع کرانے والے 41 ہزار 484 سٹاکسٹس اور ڈیلروں سے 50 ہزار روپے سے زائد کی خریداری کرے گا سرکلر میں سیلز ٹیکس کے نظام میں رجسٹرڈ تاجر برادری کے قانونی تحفظ کیلئے وضاحت کی گئی ہے کہ اگر کوئی خریدار غلط شناختی معلومات فراہم کرتا ہے تو فروخت کنندہ ڈیلر نہیں بلکہ غلط شناختی معلومات فراہم کرنے والے خریدار کے خلاف کارروائی ہوگی اگر کسی سیلز ٹیکس رجسٹرڈ ڈیلر نے 50 ہزار روپے زائد کی فروخت شناختی کارڈ کے بغیر کی تو اس کے خلاف  کارروائی کی منظوری کا اختیار ممبر ان لینڈ ریونیو آپریشنز، ممبر ان لینڈ ریونیو پالیسی یا ڈائریکٹر جنرل ایکسپورٹ اورئینٹڈ سیکٹرز کو ہوگا , چیف کمشنروں , کمشنروں اور ان کے ماتحت افسران سے شناختی کارڈ کی شرط کی خلاف ورزی پر کارروائی کا اختیار واپس لیا گیا ہے

About author