ایف بی آر نے زرعی آمدن ظاہر کرنے والے افراد کو نوٹسز جاری کر دئیے
— December 7, 2018لاہور ( اے آئی اے ) ایف بی آر نے اپنے اثاثوں میں زرعی آمدن ظاہر کرنے والے افراد کو نوٹسز جاری کر دئیے تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے اپنے اثاثوں میں زرعی آمدن ظاہر کرنے والے 6سو افراد کوٹیکس کی ادائیگی کے نوٹسز جاری کر دئیے ہیں ایف بی آر کی جانب سے انکم ٹیکس سال 2016 , 2017 کے نوٹسز جاری کئے گئے ہیں باخبر ذرائع کے مطابق سالانہ 80ہزار روپے زرعی آمدن والے کو چھوٹ ہے جبکہ 80ہزار روپے سے زائد والے کو ٹیکس ادا کرنا ہو گا ، 80ہزار سے زائد زرعی آمد ن ظاہر کرنے والے کو10فیصد کے حساب سے سالانہ ٹیکس ادا کرنا ہوگا اپنے اثاثوں میں زرعی آمدن ظاہر کرنے والے سے ایف بی آر زرعی آمدن اور دوسری آمدن کو کلپ کرکے ٹیکس لگا ئے گا۔ان تمام ٹیکس پئیرز پر سال 2016 اور 2017 کے مطابق ٹیکس لگائے جائیں گے ۔سال 2016 میں بزنس مین کو 4 لاکھ روپے تک ٹیکس کی چھوٹ ہے ، 4 لاکھ سے ساڑھے سات لاکھ روپے تک 10فیصد ، ساڑھے سات لاکھ سے 15 لاکھ تک والے کو 15 فیصد،15لاکھ سے 25لاکھ تک ،ایک لاکھ 45ہزار 500اور 20فیصد ,25لاکھ سے 40لاکھ تک 3لاکھ 47ہزار 500 روپے اور 25 فیصد ,40لاکھ سے 60لاکھ تک 7لاکھ 22ہزار500روپے اور30فیصد ،60لاکھ سے زائد آمدن والوں کو 13لاکھ 22ہزار500روپے ادا کرنا ہوں گے